turky-urdu-logo

آذربائیجان کا 104 واں یوم آزادی، قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

آج  آذربائیجان  اپنا  104 واں یوم جمہوریہ اور پہلا یوم آزادی منا رہا ہے اس سے قبل 28 مئی  کو ملک میں یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا تھا ۔

آذربائیجان کی حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں 28 مئی کو یوم جمہوریہ سے یوم آزادی میں تبدیل کر دیا تھا ۔

ملک  بھر میں عام تعطیل ہے اور آزادی کے دن کی مناسبت سے  تقریبات کا انعقاد  کیا جا رہا ہے

اس موقع پر پاکستان میں آذربائیجان  ایمبیسی  کے زیر انتظام تقریب کا انعقاد کیا گیا، سفیر خضر فرہادوف نے ترک سفیر احسان مصطفے یرداکل اور پاکستانی سینیٹر مرتضی جاوید عباسی کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا۔

تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان بھی آج ہمسایہ ملک آذربائیجان  جائیں گے اور باکو میں جاری ٹیکنالوجی فیسٹیو ل ٹیکنو فیسٹ میں شرکت کریں گے۔

1918 میں آج کے دن  جمہوریہ آذربائجان، ایک سیکولر ریاست آذربائیجان ڈیموکریٹک ریپبلک میں تبدیل ہوا ۔

20ویں صدی نہ صرف سائنس اور ٹیکنالوجی  میں ترقی  کے طور پر بلکہ قومی بیداری، استعمار سے لوگوں کی آزادی اور ریاستوں کے قیام کی صدی کے طور پر بھی تاریخ میں  لکھی جائے گی۔

 

Read Previous

ترکی: مارمریس میں "کوئین سائیکلنگ” کا انعقاد کیا جائے گا

Read Next

او آئی سی کا بھارت کیجانب سے یاسین ملک کی عمر قید پر تشویش کا اظہار

Leave a Reply