turky-urdu-logo

قطر کا فلسطین کے لئے 46 کروڑ ڈالر مالی مدد کا اعلان

قطر نے غزہ کے محصور شہریوں کو مالی مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قطر نے کہا ہے کہ غزہ کے ایک لاکھ خاندانوں کو مالی مدد دی جائے گی۔ ری کنسٹرکشن آف غزہ کی قطری کمیٹی کے سربراہ محمد العمادی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی مالی مدد کے لئے 10 کروڑ ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے فلسطین کے دیگر علاقوں کے شہریوں کے لئے بھی 36 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔

قطر کے سرکاری خبر رساں ادارے کیو این اے کے مطابق فلسطین کو دی جانے والی امداد سے سرکاری ملازموں کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ضرورت مند خاندانوں کی بھی مالی مدد کی جائے گی۔

قطر کی مالی مدد سے غزہ کے پاور اسٹیشن کے لئے ایندھن بھی خریدا جائے گا تاکہ غزہ میں بجلی کے بحران کو ختم کیا جا سکے۔

قطر کی ری کنسٹرکشن آف غزہ کمیٹی مالی مدد کے علاوہ فلسطین میں بہت سے دوسرے فلاحی منصوبے بھی چلا رہی ہے۔

Read Previous

فٹ بال:سپر لیگ ڈیفنڈریوسف باسکشیر کلب میں شامل

Read Next

گوگل کا پہلی ترک خاتون ڈاکٹر کو گوگل ڈوڈل کے ذریعے زبردست خراج عقیدت

Leave a Reply