روسی صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی جنگ میں اب تک جاں بحق ہونے افراد کی لاشیں اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی جائے گی۔
روسی صدر آذربائیجان کے اپنے ہم منصب الہام علیوف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکلو پشنیان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں رہنماوٗں سے متعدد بار ٹیلی فون پر بات کی ہے۔
روسی صدر نے وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے کہا ہے کہ وہ آذربائیجان اور آرمینیا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں اور معاملات طے کریں۔
Tags: آذربائیجان