ترک وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ناول کورونا وائرس کے 1،615 نئے مریض اور 1،398 مزید مریض صحت یاب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58افراد ہلاک ہوگئے ۔
اس وبا کے آغاز سے لے کر اب تک وائرس کےہاتھوں شکست کھانے والے مریضو ں کی تعداد 8 ہزار 667ہوگئی ہے۔
ایک دن میں ایک لاکھ17ہزار 101 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 1 ہزار 615افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
اسی دورانیہ میں کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 398تک رہی ، جس سے اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90ہزار 352 تک ہو گئی ہے۔
وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد میں کمی کا رجحان برقرار ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کے گزشتہ رابطوں کا پتہ لگانا اور وبا کی تصدیق ہونے پر قرنطینہ میں رہنا وبا کو قابو میں رکھ سکتا ہے۔