turky-urdu-logo

استنبول کے شہری شہر کو خوبصورت بنانے میں مصروف

استنبول میٹرو پولیٹن بلدیہ  نے شہر کے دو ممتاز چوکوں اور ساحلی پٹی کے لیے عوامی سروے کا آغاز کیا  ہےجس میں شہر کے مصروف مقامات کا  ڈیزائن کیسا ہونا چاہیے اسکا جائزہ لیا گیا ہے۔

استنبول کی منصوبہ بندی کرنے والی ایجنسی (آئی پی اے) نے ایک ویب سائٹ قائم کی ہے جس کا نام (استنبول ہے تمہارا) رکھا گیا ہے تاکہ شہر کے لاکھوں باشندوں کو نئے ڈیزائنوں کا فیصلہ کرنے کا موقع ملے۔

آن لائن کھولی گئی رائے شماری 12 نومبر کو ختم ہوگی۔

233 منصوبوں میں سے شہر کے یورپی حصے میں تکسیم اور باکرکی چوکوں اور ایشیائی طرف سلاکاک ساحلی پٹی کو خوبصورت بنانے کے لئے نئے منصوبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

 انتخابات اور جیتنے والوں کا فیصلہ پولنگ کے ساتھ انٹرویو میں کیا گیا ۔

استنبول کے رہائشی اپنے شناختی نمبروں کے ساتھ آن لائن یا تین مقامات پر قائم اسٹینڈز پر اندراج کرکے ووٹ ڈال سکیں گے۔

Read Previous

ترکش سپر لیگ کورونا وائرس کے باعث ملتوی

Read Next

انسانی کھوپڑی میں ایک نئے اعضا کی دریافت

Leave a Reply