ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی 2023 کو ہونگے،صدر ایردوان

صدر ایردوان نے 14 مئی کو ملک میں انتخابات کا اعلان کردیا۔

ترکیہ کے شہر برسا میں نوجوانوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ہمت دی کے ہم ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔

ہمارے نوجوان 14 مئی کو ہونے والے الیکشن میں حصہ لیں گے اور ترکیہ کی تقدیر لکھیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ وہ بطور صدر اپنے اختیار کا استعمال 10 مارچ کو انتخابی کیلنڈر شروع کرنے کے لیے کریں گے جسکے بعد انتخابی بورڈ کی طرف سے 60 دن کی کارروائی کی مدت شروع ہو جائے گی۔

ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 18 جون کو ہونے والے تھے، لیکن ایردوان نے پہلے ہی عندیہ دیا تھا کہ ووٹ تھوڑی دیر پہلے ہی منعقد کیے جا سکتے ہیں۔

 

 

Read Previous

اسلام کا احترام کرنے اور دہشت گرد گروپوں کی حمایت ختم کیے بغیر سویڈن نیٹو کی رکنیت کا خواب چھوڑ دے، صدر ایردوان

Read Next

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف افغانستان میں بھی احتجاج

Leave a Reply