جمہوریہ ترکیہ کے صدارتی دفتر سے جاری کردہ تازہ ترین اعلامیے کے مطابق، 26 اپریل 2026 بروز اتوار کی شب صدر رجب طیب ایردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر واشنگٹن میں ’وائٹ ہاؤس کرسپونڈنٹ ایسوسی ایشن‘ کے سالانہ عشائیے کے دوران پیش آنے والے پرتشدد واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
صدر ایردوان نے واقعے کو جمہوریت اور آزادیِ صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک "گھناؤنا فعل” تھا اور واقعے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا
نامہ نگاروں کے سالانہ عشائیے میں فائرنگ کے واقعے میں گرفتار شخص کی شناخت کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی ہے
جو کیلیفورنیا کے شہر ٹورنس کا رہائشی، تعلیم یافتہ ٹیوٹر اور شوقیہ ویڈیو گیم ڈویلپر بتایا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق 31 سالہ ملزم کو ہفتے کی شب واشنگٹن میں ہونے والے اس عشائیے کے دوران حراست میں لیا گیا،
جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران بھی شریک تھے۔
