
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ مذہب، تاریخی رشتوں پر مبنی بہترین تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ مختلف امور پر یکساں مؤقف کے حامل ہیں۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ترک بحری افواج کے کمانڈر نے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی نے بھی شرکت کی
اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ کا باہمی فائدے کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مشترکہ مذہب، تاریخی رشتوں پر مبنی بہترین تعلقات ہیں۔