آزربائیجان کی صدر الہام علی یوف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دی۔
صدر الہام علی یوف نے اپنے پیغام میں صدر رجب طیب ایردوان کے لیے صحت اور ترکی کی خوشحالی کے لیے ان کے کاموں میں کامیابی کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔
صدر الہام علی یوف کا کہنا تھا کہ ترکی نے سو شو اکنامک اور سائنس میں کچھ ہی عرصے میں بہت ترقی حاصل کی ہے۔ترکی کو یہ کامیابیاں صدر رجب طیب ایردوان کے باعث ہی حاصل ہو سکی ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ترکی اور آذربائیجان کی دوستی پر ہمیں بہت فخر ہے۔
صدر یوف کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملک ہمیشہ ایسے ہی ایک دوسرے کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلتے رہیں گے۔