turky-urdu-logo

آذربائیجان کے صدرکی آصف علی زرداری کو صدر پاکستان بننے پر مبارکباد

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نےآصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا  ہے کہ برادر ملک پاکستان کے ساتھ دوستی اور تعاون کا فروغ جو کہ ایک مضبوط بنیاد پر مبنی ہے ہمارے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم باہمی اعتماد اور حمایت کی بنیاد پر آذربائیجان اور پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری اور اتحاد کو مضبوط اور گہرا کرنے اور اپنے دوطرفہ اور کثیر الجہتی تعاون کی مثبت روایات کو کامیابی سے جاری رکھنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

 

Alkhidmat

Read Previous

لیتھوانیا میں رمضان

Read Next

دہشت گرد ریاست اسرائیل کے وحشیانہ حملوں نے دنیا کے امن کو تباہ کر دیا ہے،صدر ایردوان

Leave a Reply