turky-urdu-logo

صدر ایردوان کا دورہ یوکرین

ترک صدر ایردوان اپنے یوکرینی ہم منصب اور اقوام متحدہ کے سربراہ سے بات چیت کے لیے ایک روزہ دورے پر یوکرئنی شہر لفیف پہنچے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات سے قبل صدر ایردوان نے تاریخی لیچاکیو قبرستان میں پھولوں کی چادر چڑھائی۔

صدر ایردوان نے پوٹوکی پیلس میں یوکرینی  صدر زیلینسکی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی اور تزویراتی شراکت داری کی سطح پر ترکیہ یوکرین تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

بند کمرے کی یہ  ملاقات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی۔

صدر ایردوان کے ایک روزہ دورے کے دوران ترکیہ اور یوکرین کے درمیان جنگ کے باعث تباہ شدہ یوکرین کے بنیادی ڈھانچوں کے تعمیر نو کی ایک یاداشت پر بھی دستخط کی گئے ۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان اور یوکرائنی رہنما ولادیمیر زیلینسکی کے درمیان دو طرفہ بات چیت کے بعد اس معاہدے پر ترک وزیر تجارت مہمت مس اور یوکرین کے انفراسٹرکچر کے وزیر اولیکسنڈر کوبراکوف نے یوکرین کے شہر لفیف میں دستخط کیے۔

یوکرین کے انفراسٹرکچر کے وزیر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کاروباری حکومتی ڈھانچے کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ مشاورت اور تکنیکی کاموں میں بھی مدد فراہم کرئے گا۔

دو طرفہ بات چیت کے بعد اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں دونو ں رہنماوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں تینوں افراد نے ان اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جو یوکرین اور روس کے تنازع کو سفارتی ذرائع سے ختم کرنے کے لیے اٹھائے جا سکتے ہیں اور جس کے ذریعے یوکرائنی اناج کی عالمی منڈیوں میں برآمد کے لیے قائم کیے گئے میکانزم کی سرگرمیوں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

سہہ فریقی ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کی گئی جس میں صدر ایردوان نے کہا کہ دنیا جرنوبل کی طرز کے ایک اور نیو کلئیر پلانٹ دھماکے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

انکا کہنا تھاکہ ہمیں اس مسئلے کے حل کے لیے سب سے سہی اور آسان راستہ اختیار کرنا چاہیے جوکہ مذاکرات ہی ہیں ،مجھے یقین ہے کہ مارچ میں استنبول میں تشکیل پانے والے پیرامیٹرز کی بنیاد پر مذاکرات کو بحال کرنا ممکن ہے۔

روس یوکرین مسئلے کے حل کے لیے ہم ہر طرح کی مدد فراہم کرنے اور ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مجھے امید ہے کہ ہماری ملاقاتیں ہمارے ممالک، ہمارے خطے اور پوری دنیا کے لیے امن اور بھلائی کا باعث بنیں گی۔

Read Previous

ترکیہ میں مہنگائی عروج پر لیکن سینٹرل بینک نے شرح سود ایک فیصد کم کر دی

Read Next

ترکیہ کو شامی سرزمین کا کوئی لالچ نہیں ہے،شامی عوام ہمارے بھائی ہیں، صدر ایردوان

Leave a Reply