
صدر رجب طیب ایردوان کوازبکستان کے صدر شوکت مرز یوئیف نے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز امام بخاری ایوارڈ سے نوازا۔ صدر شوکت مرزیوئیف نے سمر قند میں ہونے والے ترک ریاستوں کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور تخفظ اور خوشخالی میں ترکیہ نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر ایردوان کا نہ صرف ترکیہ بلکہ پوری مسلم دنیا میں اثر ورسوخ اور بڑی ساکھ ہے ۔
ترک صدر نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ازبکستان کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امام بخاری ایوارڈ سے نوازا جانا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ترکیہ اور ازبکستان کے درمیان بھائی چارے کو مزید مضبوط کرے گا ۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ دونوں ممالک نے اپنے تعلقات کو ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بڑھایا ہے اوراس شراکت داری کو مزید بلندی تک لے کر جائیں گے ۔
ازبکستان اپنے سائنسدانوں محققین، مصنفین کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک کے رہنماؤں کو ان کی خصوصی خدمات کے لیے اعلیٰ درجہ کے امام البخاری آرڈر سے نوازتا ہے۔
بعد ازاں ترک صدر نے سمرقند میں اپنے آذربائیجانی ہم منصب الہام علیوف سے بھی ملاقات کی۔