turky-urdu-logo

ترک ورلڈ 2040 ویژن دستاویز کی منظوری ایک اہم پیش رفت ہے: وزیر خارجہ چاوش اوغلو

ازبکستان میں جاری ترک ریاستوں کے سربراہی اجلاس میں ترک وزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس استنبول میں ہونے والے اجلاس میں خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے تاہم اس سلسلے میں تعاون جاری ہے ، اور طویل مدتی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

چاوش اولو نے کہا کہ ترک ورلڈ 2040 ویژن دستاویز، جسے ہم نے استنبول سربراہی اجلاس (نومبر 2021 ) میں قبول کیا تھا، طویل مدت کے لیے ایک اہم قدم تھا۔ حکمت عملی دستاویز کو حتمی شکل دینا ہماری مدت صدارت کی ترجیحات میں اولین تھی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اپنا راستہ درست کر رہی ہے۔ ایشیا ایک بار پھر ابھر کر سامنے آرہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ وہ آذربائیجان-قازقستان-ازبکستان کے ساتھ سہ فریقی عمل کو اہمیت دیتے ہیں۔ چاوش اوغلو نے کہا کہ ترک ریاستوں کی تنظیم میں ترک کونسل کی ادارہ جاتی تبدیلی کے لیے بصیرت والے اقدامات کی ضرورت ہے۔
ترک سرمایہ کاری فنڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترک سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا فیصلہ ترکیہ کی مدت صدارت کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے، وہ اس معاملے کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہیں۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ سفیر کوبانی بیک عمر علیویف کو قائدین کی منظوری سے ترک ریاستی تنظیم کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا جائے گا اور وہ ہمیشہ ان کی حمایت کرتے رہیں گے۔

 

Read Previous

صدر ایردوان کو امام بخاری ایوارڈ سے نوازا گیا

Read Next

ترکیہ ، روس یوکرین تنازعات کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہا ہے ،صدر ایردوان

Leave a Reply