صدر ایردوان جلد ہی روس کے ساحلی شہر سوچی کا دورہ کریں گے۔
جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ (AK) پارٹی کے ترجمان عمر کا کہنا ہے کہ صدر ایردوان نے روس اور یوکرین کے درمیان بہترین ثالث کا کردار ادا کیا ہے، وہ اب جلد ہی روس کا دورہ کرئں گے۔
دورے کے دوران بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کے بارے میں نئی پیش رفت بھی متوقع ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ترکیہ بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے کو بحال کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
وزیر خارجہ حاکان فیدان کے بھی جلد ہی روس کا دورہ کرنے کے امکانات ہیں تاکہ اس معاہدے کی بحالی کے لیے بات چیت کی جا سکے۔
17 جولائی کو، روس نے بحیرہ اسود کے اناج کے معاہدے میں اپنی شرکت معطل کر دی تھی جس کی ثالثی ترکیہ اور اقوام متحدہ نے کی تھی تاکہ یوکرائنی بحیرہ اسود کی تین بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات دوبارہ شروع کی جا سکیں جو فروری 2022 میں روس-یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد روک دی گئی تھیں۔
ماسکو نے بارہا شکایت کی ہے کہ مغرب نے روس کی اپنی اناج کی برآمدات کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔
اس کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں، لاجسٹکس اور انشورنس پر پابندیاں اس کی ترسیل میں رکاوٹ ہیں۔
انقرہ جولائی 2022 کے معاہدے کی بحالی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے اور اس نے کیف اور ماسکو سے بھی بات چیت کے ذریعے جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔