fbpx
ozIstanbul

ترک صدر ایردوان 14 جون کو امریکی صدر سے ملاقات کریں گے

ترک صدر رجب طیب ایردوان 14 جون کوہونے والی نیٹو کانفرنس میں امریکی صدرجو بائیڈن سے ملاقات کریں۔

ترک صدر نے سرکاری چینل ٹی آر ٹی سے انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں امریکہ – ترکی تعلقات میں کشیدگی کی وجوہات پر بھی غور کیا جائے گا۔

ترک صدر ایردوان بلجیم میں ہونے والی  نیٹو کانفرنس سے قبل یا بعد میں امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔ صدر نے یاددہانی کرواتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں  ان کے امریکی صدور سے اچھے تعلقات رہے ہیں جن میں ڈیموکریٹ اور ریپبلک پارٹی دونوں کے نمائندگان  شامل ہیں۔

امریکہ کے ساتھ حالیہ کشیدگی کی وجہ صدر بائیڈن کا 1915 میں پیش آنے والے نا خوشگوار واقعات کو نسل کشی قرار دینا ہے۔

صدر ایردوان نےاس موقع پر آرمینیا کے صدر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ تاریخ کی نشاندہی کا کرنا ماہرین اور قانون دانوں کا کام ہے نا کہ سیاست دانوں کا۔

امریکی صدر کے 1915 کے واقعات کے متعلق بیان کے پیچھے کسی اور وجہ کے متعلق پوچھے گئے سوال پر صدر ایردوان نےصرف ایک جملہ ہی کہا ” ترکی کو اس قسم کے حالات درپیش رہتے ہیں”

پچھلا پڑھیں

پاکستان: اقتصادی تعاون تنظیم کی دوسری جنرل کانفرنس کے اعزاز میں ثقافتی شو کا اہتمام

اگلا پڑھیں

پاکستان: دہشتگردوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، جنرل قمر جاوید باجوہ

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے