fbpx
ozIstanbul

پاکستان: دہشتگردوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، جنرل قمر جاوید باجوہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قیام امن کیلئے بلوچستان حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ وہ کور ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو بارڈر مینجمنٹ، آپریشنل تیاریوں، سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان اور پاک ایران بارڈرز پر باڑ لگانے اور بلوچستان میں پاک فوج کے تعاون سے زیر تکمیل منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ کو بلوچستان میں امن واستحکام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے اور لگن کو سراہا۔اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج صوبہ بلوچستان میں دیرپا سماجی اور معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی، صوبے میں امن وامان کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پچھلا پڑھیں

ترک صدر ایردوان 14 جون کو امریکی صدر سے ملاقات کریں گے

اگلا پڑھیں

رواں سال ترکی میں گاڑیوں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے