صدر ایردوان زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے عثمانیہ روانہ

صدر رجب طیب ایردوان 6 فروری کو آنے والے اور قہرامانماراش سمیت  11 صوبوں  میں  زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرنے کی غرض سے آج عثمانیہ   روانہ ہوگئے ہیں ۔

انقرہ ا ایسن بوعا ہوائی اڈے سے خطے کی طرف روانہ ہوتے ہوئے، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) کے چیئرمین  دولے باہچے لی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

صدر ایردوان عثمانیہ کے بعد غازیانتپ کے  علاقے نور داع اور اصلاحیے کا دورہ کریں گے جہاں وہ  زلزلہ متاثرین سے ملاقات کریں گے اور زلزلے کے بعد شروع کردہ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

صدر نے کل  حطائے اور قہرامان ماراش  کے علاقوں کا جائزہ لیا تھا۔

Alkhidmat

Read Previous

2023 ترکیہ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں 24 فروری تک جمع کروائی جا سکتی ہیں

Read Next

زلزلوں کے بعد 20 ہزار سے زائد شامی پناہ گزین رضاکارانہ طور پر اپنے وطن لوٹ گئے, وزیر دفاع

Leave a Reply