
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، 6 فروری کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں حالات کے جائزے کے لئے ،ضلع آدیامن پہنچ گئے ہیں۔
صدر ایردوان دارالحکومت انقرہ کے ایسن بوعا ایئر پورٹ سے آدیامن کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ دورے میں نیشنل موومنٹ پارٹی کے چیئر مین ‘دولت باغچہ لی ‘بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
صدر رجب طیب ایردوان آدیامن کے مرکز اور تحصیل گیول باشی میں زلزلہ زدگان سے ملاقات کریں گے اور زلزلے کے بعد جاری امدادی کاموں کا جائزہ لیں گے۔
واضح رہے کہ ترکیہ کے ضلع قہرمانماراش میں 6 فروری کو 7۔7 اور 7۔6 کی شدت سے زلزلہ آیا۔
زلزلے کا مرکز تحصیل پازارجک اور زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔
زلزلے نے 11 اضلاع کو متاثر کیا اور بھاری پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بنا۔