
صدر ایردوان نے استنبول میں رامی لائبریری کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں خاتون اول امینہ ایردوان بھی صدر کے ہمراہ موجود تھیں۔
صدر ایردوان نے وہاں موجود طلبہ سے بات چیت بھی کی۔
رامی لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ ہم اس لائبریری کے افتتاح کو اپنی اہم ذمہ داریوں میں سے ایک سمجھتے ہیں۔
ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنی تاریخ کو محفوظ رکھیں اور اپنے آنے والے مستقبل کو بھی اس سے روشناس کروائیں۔
دورے کے دوران صدر ایردوان نے یادگار کےطور پر کتاب میں دستخط بھی کیے۔