نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گی۔

انہوں نے اپنی جماعت ’لیبر پارٹی‘ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 7 فروری بطور وزیراعظم ان کا آخری روز ہو گا۔

جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ’میں ایک انسان ہوں، ہم اپنی صلاحیت کے مطابق ہرممکن حد تک اپنے فرائض ادا کرنے کوشش کرتے ہیں اور پھر ایک وقت آتا ہے جب آپ کو اس سب سے الگ ہونا پڑتا ہے اور میرے لیے اب وہ وقت آ گیا ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرا خیال ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ میں وزیراعظم کا منصب چھوڑ دوں، اب ایک اور مدت تک فرائض سرانجام دینے کے لیے مجھ میں وہ توانائی نہیں ہے‘۔

جیسنڈا آرڈرن 2017 میں مخلوط حکومت میں وزیر اعظم بنی تھیں اور پھر 3 برس بعد ہونے والے انتخابات میں انہوں نے اپنی بائیں بازو کی مرکزی جماعت ’لیبر پارٹی‘ کی قیادت کی۔

وزارت عظمیٰ کے دوران انہوں نے مسلمانوں کی 2 مساجد پر دہشت گرد حملے پر اپنے ردعمل اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اپنانے کی وجہ سے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی۔

لیکن مہنگائی اور جرائم کی بڑھتی شرح کے سبب حالیہ انتخابات میں ان کی پارٹی اور ان کی ذاتی مقبولیت میں بھی کمی آگئی۔

Read Previous

استنبول:صدر ایردوان نے رامی لائبریری کا افتتاح کر دیا

Read Next

ترک امدادی گروپ نے 2022 میں 1 لاکھ 34 ہزار یتیموں کی مدد کی

Leave a Reply