turky-urdu-logo

پاکستان: صدر عارف علوی سے ترکیہ میں پاکستان کے نامزد سفیر یوسف جنید کی ملاقات

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ترکیہ میں پاکستان کے نامزد سفیر یسف جنید نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔  صدر عارف علوی نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت میں اضافے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صدر مملکت نے نامزد سفیر کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیا کی تجارت کے معاہدے پر دستخط سے درمیانی مدت میں 5 بلین ڈالر کے دو طرفہ تجارتی ہدف کو حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے پوری دنیا اور خصوصاً ہندوستان میں جہاں مسلمانوں کو روزانہ کی بنیاد پر ہراساں کیا جا رہا ہے، اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کے لئے ترکیہ کی حمایت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے تنازعہ پر ترکیہ کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر بھی اظہار تشکر کیا اور نامزد سفیر سے کہا کہ وہ ترکیہ کو ان جذبات سے آگاہ کریں۔

صدر مملکت نے نامزد سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستان ترکیہ کے بنیادی ایشوز پر اس کی حمایت کے لئے پرعزم ہے۔ پاکستان کے ترکیہ سے تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر 190 سے زائد معاہدوں/ایم او یوز پر دستخط کئے گئے ہیں

Read Previous

اقوام متحدہ مشن کے تحت انجیلینا جولی پاکستان پہنچ گئیں

Read Next

روسی صدر یوکرین سے جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، صدر ایردوان

Leave a Reply