turky-urdu-logo

وزیرِ اعظم پاکستان کی مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

او آئی سی کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیرِ اعظم پاکستان سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور عالم اسلام کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی، وزیرِ اعظم پاکستان نےتنظیم کے کام کو آگے بڑھانے اور اتحادِ امت کے فروغ کے لیے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔

وزیرِ اعظم پاکستان نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا مسلمانوں کے مفادات و مقاصد کی وکالت اور بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کے پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا غزہ میں جاری تنازع اور مسلم دنیا کو درپیش دیگر مختلف چیلنجوں کے دوران کردار خاص طور پر اہم ہے۔

Read Previous

ترکیہ میں پاکستانی طلباء کا شاندار استقبال

Read Next

او آئی سی میں عالمی رہنماؤں کا خطاب، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

Leave a Reply