
ترکیہ حکومت کی جانب سے رواں سال ترکیہ میں اسکالرشپ کے لیے منتخب ہونے والے پاکستانی طلباء کے لیے شاندار ویلکم پروگرام کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پاکستان قونصلیٹ استنبول کے ایجوکیشن کونسلر شاہد یونس اور وائی ٹی بی استنبول کے کوآرڈینیٹرفاتح حاجی بکتاش اولو نے بطور مہمان شرکت کی۔
پروگرام میں پاکستانی طلباء کے لیے ایک تعارفی پریزنٹیشن کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی طلباء کو ترکیہ کے تعلیمی نظام سے متعارف کروایا گیا اور اُن کی رہنمائی کے لیے پریزنٹیشن کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام ترکیہ حکومت اور وائی ٹی بی پاکستان اسٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے کروایا گیا۔
پروگرام کے آخر میں پاکستانی طلباء نے پاکستانی جبکہ ترک طلبا نے ترکی گانے گا کر سماں باندھ دیا۔