ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دے دی۔ آسٹریلیا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کا اختتام 10 نومبر کو پرتھ میں ہوا۔ آخری ایک روزہ میچ میں پاکستانی باؤلرز نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 140 رنز پر ڈھیر کر دیا۔
جوابی اننگز کھیلتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں نے محظ 2 وکٹس کے نقصان پر 27 اوورز میں ہدف پورا کر لیا۔ گیند بازوں کی جانب سے حارث رؤف نے 2، حسنین نے 1 جبکہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے 3، 3 وکٹس حاصل کیں۔
دوسری جانب بلے بازوں میں صائم ایوب نے 47، جبکہ عبد اللہ شفیق نے 37 رنز بنائے۔ کپتان محمد رضوان 30 جبکہ بابر اعظم 28 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔