turky-urdu-logo

ترکی کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، الہام علی یوف

آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے کہا ہے کہ ترکی کی شرکت کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ہے۔ ترکی کے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا خطے میں ترکی ایک بااثر ملک ہے۔ کسی بھی تنازعے کے پُرامن حل کے لئے ضروری ہے کہ بات چیت میں ترکی کو مرکزی کردار دیا جائے۔

الہام علی یوف نے آرمینیا کی جارحیت پر ترکی کے دو ٹوک اور مضبوط حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر طیب ایردوان کا واضح اور دو ٹوک موقف دونوں ملکوں کے بھائی چارے کو واضح کرتا ہے۔ واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ کو دو ہفتے گزر چکے ہیں۔ آرمینیا نے جارحیت کرتے ہوئے 3 ستمبر کو آذربائیجان پر شب خون مارا تھا۔

Read Previous

پاکستان اور ترکی تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پُرعزم

Read Next

بکنگ ڈاٹ کام کا ترکی میں آفس کھولنے کا فیصلہ

Leave a Reply