turky-urdu-logo

عربوں کے اسرائیل سے تعلقات، فلسطین کی امداد میں 6 گنا کمی، سب سے زیادہ کمی سعودی عرب نے کی

عرب ممالک کی اسرائیل سے محبت اس قدر بڑھی کہ انہوں نے فلسطین کو دی جانے والی امداد میں 6 گنا کمی کر دی۔

فلسطین کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ گذشتہ سال 2020 میں عرب ممالک نے فلسطین کو صرف 4 کروڑ ڈالر امداد فراہم کی۔ اس سے پہلے 2019 میں عربوں نے فلسطین کو 26 کروڑ 55 لاکھ ڈالر امداد دی تھی۔

فلسطین کی امداد میں سب سے زیادہ کٹوتی سعودی عرب نے کی۔ 2019 میں سعودی عرب نے فلسطین کو 17 کروڑ 47 لاکھ ڈالر امداد فراہم کی جو 2020 میں کم ہو کر محض 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر رہ گئی۔

دنیا بھر سے فلسطین کے لئے آنے والی امداد جو 2019 میں 53 کروڑ 83 لاکھ ڈالر تھی 2020 میں کم ہو کر 36 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہو گئی۔

چار امیر عرب ممالک کا اسرائیل کو تسلیم کرنا اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے بعد امداد میں کمی آ رہی ہے۔

اس وقت فلسطینی حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ سرکاری ملازموں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے فنڈز نہیں ہیں۔

Read Previous

فرانس کا الجیریا کی آزادی کے ہیرو کو بے دردی سے قتل کرنے کا اعتراف

Read Next

ترک صدر ایردوان اقتصادی تعاون کے 14 ویں اجلاس کی صدارت کریں گے

Leave a Reply