
استنبول میں پاکسترک کی جانب سے جشن آزادی پاکستان کی 76 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
قونصل جنرل استنبول نعمان اسلم نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 14 اگست ہمیں یہی پیغام دیتی ہے کہ ہم اپنے ملک کی خدمت کریں اور اسکی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کریں۔
ہماری نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے نوجوان اپنے ملک کی ترقی کے لیے بڑھ چڑھ کر کام کرتے رہیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ پاکسترک کی جانب سے ایسی سرگرمیوں کا انعقاد قابل ستائش ہے ۔
پاکسترک کے صدر حافظ عزیر علی خان نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارے آباواجداد کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے اور اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اسکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔
جشن آزادی کی تقریب میں طلبہ نے باسفورس میں کروز پر ملی نغموں ، پرجوش نعروں کے ساتھ آزادی کے جوش کو دوبالہ کیا۔
ملی نغموں کے مقابلے نے شرکاء کا لہو گرمایا اور اس کے ساتھ کوئز کا مقابلہ بھی ہوا ۔
تقریب کے دوران تعلیمی کامیابیوں کو سراہنے کے لئے طلباء کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔
ڈاکٹر ندیم اور نوید الحسن حسنی نے طلباء میں اسناد تقسیم کیں ۔