Turkiya-Logo-top

قبلہ اول کی آزادی کے لئے پاکستان کا کردار اہم ہے، فلسطینی وفد

فلسطین کی جدوجہد آزادی کے معروف نمائندے ابراھیم مھنا اور نواف ہائل پاکستان کے تین روزہ دورے پر لاہور پہنچے ۔

وفد نے جماعت اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کے قبر پر حا ضری دی اور فاتحہ پڑھی۔

انہوں نے سید مودودی میموریل ٹرسٹ کا دورہ کیا اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید مودودی کی فکر نے عرب دنیا پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں اور ان کی کتب فلسطینیوں میں بھی مقبول ہیں ۔

وفد نے اسلامی جمعیت طلبہ کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور کہا کہ جمعیت کی فلسطین کاز کیلئے جدوجہد قابل ستائش ہے۔

ہمیں امید ہے پاکستانی نوجوان اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے ۔

جمعیت کے ذمہ داران نے رمضان المبارک میں بیت المقدس پر اسرائیلی حملے اور آگ لگانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی طلبہ فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھیں گے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

فلسطینی وفد آج جماعت اسلامی اور تنظیم اسلامی کے دفاتر سمیت جامعہ اشرفیہ کا دورہ بھی کریں گے۔

Read Previous

ترکیہ ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، صدر ایردوان

Read Next

پاکستان: جی سی یونیورسٹی لاہور میں ترک لسان و ادب کے شعبے کا قیام

Leave a Reply