پاکستان: جی سی یونیورسٹی لاہور میں ترک لسان و ادب کے شعبے کا قیام

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) لاہور نے ترکش زبان و ادب میں بی ایس پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں پاکستان میں ترک سفارتخانے کے ایجوکیشن کونسلر نے بھی شرکت کی۔

2023 کے موسم خزاں سے شروع ہونے والے، چار سالہ بی ایس پروگرام کو یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل اور سنڈیکیٹ نے منظور کر لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جی سی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے ترک ثقافت کی تحقیق اور تفہیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس نے جنوبی ایشیا میں مسلمانوں کی زندگیوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

پروفیسر زیدی نے کہا کہ نصاب کے علاوہ، جی سی یو ایک تبادلہ پروگرام کے لیے ترک یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔

طلباء کو ترکیہ کا دورہ کرنے اور ترک یونیورسٹیوں میں ترک زبان سیکھنے کا موقع ملے گا۔

مزید برآں،جی سی یو ترکیہ سے فیکلٹی اور طلباء کی میزبانی کرے گا، اور ترک یونیورسٹیز کے پروفیسرز کو شعبے میں مذاکروں، سیمینارز اور کانفرنسز کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

وائس چانسلر نے انگریزی، اردو، عربی، فارسی اور پنجابی کے شعبوں کے ساتھ زبانوں اور ادب کی تعلیم دینے کی مضبوط روایت پر بھی زور دیا۔
اپنی تعلیمی پیشکش کو مزید مضبوط بنانے کے لیے، یونیورسٹی دیگر علاقائی اور عالمی زبانوں میں ڈگری پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

پروفیسر زیدی نے کہا کہ ترک زبان اور ادب میں یہ بی ایس پروگرام پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہو گا۔

حال ہی میں جی سی یو میں ٹرانسلیشن اسٹڈیز کا شعبہ بھی قائم کیا گیا پے۔

Alkhidmat

Read Previous

قبلہ اول کی آزادی کے لئے پاکستان کا کردار اہم ہے، فلسطینی وفد

Read Next

اپنی آخری سانس تک ترکیہ سے محبت کریں گے،صدر ایردوان

Leave a Reply