turky-urdu-logo

پاکستان اس سال فروری میں اپنی دفاعی طاقت کا لوہا منوا چکا ہے، ترجمان وزارت خارجہ

Flag of Pakistan. Rendered with fabric texture (visible at 100%). Clipping path included.

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی فوج کے جنرل بپن راوت کے اس بیان کی سخت مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی فوج بھارت پر حملے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا بھارتی فوج چین کے ساتھ شمالی سرحد پر مصروف ہے ایسے میں پاکستانی فوج بھارت پر حملہ کرنا چاہتی ہے لیکن اس کو اس حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس سال فروری میں پلوامہ حملے کے بعد پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کا لوہا منوا لیا ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت کس قدر مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی دفاعی صلاحیت سے بھی دنیا آگاہ ہے۔ بھارتی آرمی چیف مبالغہ آرائی پر مبنی بیانات نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور دنیا کے سامنے فروری میں بھارتی دفاعی صلاحیت کی قلعی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت ماضی کے تجربات سے سیکھنے کے بجائے محض بے بنیاد دعوے کر رہا ہے۔ اس وقت بھارت کو جیو پولیٹکل، معاشی اور ملٹری بحران کا سامنا ہے۔

Read Previous

ترک بحریہ مشرقی بحیرہ روم میں ہائی الرٹ

Read Next

نیٹ فلیکس پر ترکش سیریز عطیا کا دوسرا سیزن ریلیزکر دیا گیا

Leave a Reply