Turkiya-Logo-top

پاکستان کا بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے تحفہ، ایک ہزار فٹ بالز سرکاری اسکولوں میں تقسیم ہوں گے

Pakistan gift to Bngaldesh

ڈھاکہ: پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیتے ہوئے ملک بھر کے سرکاری اسکولوں کے لیے ایک ہزار اعلیٰ معیار کی فٹ بالز فراہم کر دیے ہیں۔

بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر نے بنگلہ دیش کے وزیر تعلیم ڈاکٹر اے این ایم احسان الحق میلون سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، نوجوانوں کی ترقی اور فنی تربیت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نے وزیر تعلیم کو پاکستان-بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے تحت جاری منصوبوں اور پیش رفت سے آگاہ کیا دونوں فریقین نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود، تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم، ڈیجیٹل لرننگ، جسمانی تعلیم اور تعلیمی اداروں کی منظوری سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی۔

ہائی کمشنر عمران حیدر نے وزیر تعلیم کو سیالکوٹ کی معروف اسپورٹس سامان تیار کرنے والی کمپنی فارورڈ اسپورٹس میں تیار کردہ ایک فٹ بال بطور تحفہ پیش کیا اس موقع پر بتایا گیا کہ اسی معیار کے ایک ہزار فٹ بالز پہلے ہی بنگلہ دیش کے ڈائریکٹوریٹ آف سیکنڈری اینڈ ہائر ایجوکیشن کے حوالے کیے جا چکے ہیں جنہیں ملک بھر کے سرکاری اسکولوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، جسمانی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا ہے فٹ بال بنگلہ دیش میں مقبول ترین کھیلوں میں شمار ہوتا ہے اور اس منصوبے سے ہزاروں طلبہ مستفید ہوں گے۔

ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان کا شہر سیالکوٹ دنیا بھر میں فٹ بال سازی کے ایک بڑے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے دنیا کی معروف بین الاقوامی فٹ بالز اسی شہر میں تیار کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں تیار ہونے والے فٹ بالز میں فیفا ورلڈ کپ 2014 کا "برازوکا”، فیفا ورلڈ کپ 2018 کا "ٹیل اسٹار”، فیفا ورلڈ کپ 2022 کا "الریحلہ” اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گیند "ٹریونڈا” شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کے وزیر تعلیم ڈاکٹر اے این ایم احسان الحق میلون نے پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور کھیلوں کے میدان میں تعاون دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے ملاقات میں زیر بحث آنے والے مختلف شعبوں میں مزید اشتراک اور تعاون کی خواہش کا اظہار بھی کیا

Read Previous

ترکیہ میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی تیاری

Read Next

شوبز انڈسٹری کا غیر ملکی مواد پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پر اعتراض

Leave a Reply