پاکستان کے معروف اداکار نور الحسن تُرک ڈرامہ سیریز صلاح الدین ایوبی میں "شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ” کا کردار نبھائیں گے۔
چند مہینے پہلے شروع ہونے والا ترک ڈرامہ سیریز اس وقت پوری دُنیا میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔
پاکستان میں بھی نجی ٹی وی چینل "ہم ٹی وی” اس کی اردو ڈبنگ پاکستانی مداحوں تک پہنچا رہا ہے۔
اِسلامی دُنیا کے معروف سُلطان صلاح الدین ایوبیؒ کی کہانی میں "شیخ عبدالقادر جیلانیؒ” کی آمد بھی ایک بڑی پیش رفت ثابت ہوئی ۔
پاکستانی اداکار نور الحسن کی ترک ڈرامہ سیریز میں شمولیت بلاشبہ پاکستان اور ترکیہ کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں باہمی تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گی۔