
ترکیہ میں پاکستانی طلبہ کی تنظیم پاکسترک کے بورڈ ممبران نے نئے سیشن کیلیے عبداللہ زبیر میر کو صدر منتخب کیا ہے ۔
عبداللّٰہ زبیر میر جامعہ آلتنباش، استنبول سے سیاست اور بین الاقوامی تعلقات میں ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں
بورڈ ممبران نے امید ظاہر کی ہے عبداللہ زبیر کی قیادت میں پاکسترک پاکستانی طلبہ کے مسائل حل کرنے اور پاک ترک تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔