
گزشتہ روز سے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے شیر خان نے میزبان ملک کے نامور ریسلر اسکارپین کو شکست دے کر ٹائٹل بیلٹ کا کامیابی سے دفاع کیا۔۔
ایسٹرن ریولیشن ریسلنگ (REW) چیمپئن شپ میں شیر خان نے ہیوی ویٹ کیٹیگری میں مقابلہ کرتے ہوئے دلچسب مقابلے کے بعد مضبوط حریف شیر خان گزشتہ دو سالوں سے چیمپئن ہیں اور ان کی اگلی فائٹ یکم اکتوبر کو نیپال کے سانو گوچران ریسلر سے ہو گی۔
دوسری جانب ایک اوور قومی ریسلر طلحہ علی نے بھی اپنی کیٹگری میں کامیابی حاصل کرلی اور انھوں نے لائٹ ویٹ کیٹیگری میں نیپال کے کریشنا ماگر کو چت کیا۔
پاکستانی ریسلرز نے نیپالیوں پر اپنی دھاک بٹھاتے ہوئے مداحوں میں مقبولیت حاصل کرلی۔