
صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات چیت کی
ایوان صدر کی ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گفتگو میں روس یوکرین جنگ کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
صدر ایردوان نے بات چیت کے دوران طویل مدت سے کوششیں صرف کردہ روس۔ یوکرین جنگی قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے کامیابی سے ہمکنار ہونے اور اقوام متحدہ کے تعاون سے اناج راہداری پر مبنی استنبول معاہدے پر عمل درآمد پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا
ترک صدر ایردوان نے اناج برآمد میکانزم کی توسیع کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے میں توسیع مشترکہ مفاد میں ہے انہوں نے مزید کہا کہ روسی اناج اور کھاد کی برآمد پر بھی کوششیں جاری ہیں
صدر ایردوان نے کہا کہ مزید مثبت پیش رفت کی راہ ہموار کرنے کے لیے تناؤ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، اور ہمیں توقع ہے کہ ماسکو ،یوکرین کے کچھ علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کا مسئلہ سمیت اس عمل کو سہل بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے گا
صدر ایردوان نے روسی صدر پیوٹن سے مذاکرات کو ایک اور موقع دینے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں
ٹیلی فونک رابطے کے حوالے سے کریملن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جب کہ توانائی کے شعبے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا گیا ہے۔ روس سے ترکیہ کو قدرتی گیس کی ترسیل اور آق قویو نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لیا گیا ہے