turky-urdu-logo

پاکستانی نوجوانوں کا کارنامہ: ارطغرل غازی کا سیٹ بنا کر مقامی پروڈکشن شروع کر دی

ترک ڈرامہ ارطغرل غازی سے متاثر ہو کر  پاکستانی نوجوانوں  نے ڈرامے کی نقل تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 شمال  پاکستان  کے علاقے سوات میں رہنے والے 150  نوجوانو ں نے  اپنے محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے  ارطغرل غازی ڈرامے کی نقل بنانے کا ارادہ کر لیا۔

15 سے 26 سال کی عمر کے ان نوجوانوں نے ڈرامے کی نقل کو عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد  یوٹیوب پر نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ڈرامے کا نام پاکستانی ارطغرل رکھا گیا ہے۔

کلھاڑیاں ، تلواریں اور دیگر  ایسی اشیا جو انہوں نے ڈرامے سے متاثر ہو کر بنانا  شروع کی تھیں وہ اب فروخت بھی کی جا رہی ہیں۔

فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ڈرامے کی  شوٹینگ  کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

پاکستانی ارطغرل میں ارطغرل غازی کا کردار نبھانے والے محمد عباس کا کہنا تھا کہ ڈرامے سے متاثر ہوکر ہم نے اپنا ڈرامہ شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

محمد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے ڈرامے میں استعمال ہونے والی ساری چیزیں بنائی ہیں۔

پہلے تو صرف کچھ سین شوٹ کیے تھے مگر بعد میں ہم نے پوری سیریز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

محمد کا مزید کہنا تھا کہ  ہم میں سے بیشتر لوگو ں کی   زریعہ آمدنی کوئی نہیں ہے  ہم اس ڈرامے کے تمام خرچے خود اٹھاتے ہیں ۔ یہ بہت ہی اچھا ہوگا اگر ہمیں کوئی سپونسر مل جائے۔

محمد نے بتایا  کہ ترکش اداکار جلال آل  جنہوں نے ارطغرل غازی میں  عبدالرحمان کا کردار ادا کیا تھا انہوں نے بھی پاکستان کے دورے پر  ان سے ملاقات کی تھی۔

محمد کا کہنا تھا کہ ارطغرل غازی ہمیں ہمارے خوبصورت ماضی سے روشناس کرواتا ہے۔ہمیں بہت فخر ہے کہ ہم مسلمان ہیں۔

Read Previous

ترک عوام آنے والے مہینوں میں کورونا وائرس سے لڑنے میں کامیاب ہو جائے گی

Read Next

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام پر دو ماہ کی سفری پابندیاں عائد کر دی

6 Comments

Leave a Reply