turky-urdu-logo

پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کرونا وائرس میں مبتلا

پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ 2 روز سے بیمار تھےشہباز شریف نے  طبیعت ناساز ہونے پر ڈاکٹر کے مشورے سے کو کرونا ٹیسٹ کروایا، جو مثبت آیا ہے۔

اس موقع پر عوام سے اپیل کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عوام اور کارکنان وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اس سے قبل بھی دو مرتبہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

پہلی بار گزشتہ سال 2021 جون میں شہباز شریف میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کچھ دنوں بعد صحت یاب ہوگئے تھے۔

دوسری بار رواں سال جنوری میں شہباز شریف دوسری بار  کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

Read Previous

پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا چاہتے ہیں، ترک سفیر

Read Next

پی آئی اے کا استنبول فضائی آپریشن شروع ہو گیا

Leave a Reply