وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ترکیہ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور قیمتی جانی نقصان پردکھ،افسوس اور ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کےمطابق وزیراعظم پاکستان کا کہناہے کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ترکیہ کی ہرممکن مدد کریں گے ۔
وزیر اعظم پاکستان نے سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے ِ ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Tags: flood in turkiye pakistan prime minister of Pakistan turkiye اظہار افسوس پاکستان ترکیہ سیلاب وزیر اعظم پاکستان
