fbpx
ozIstanbul

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات

پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی منامہ میں بحرین کے ولی عہد، نائب سپریم کمانڈر اور وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کو بحرین کے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ 2019 میں وزیر اعظم عمران خان کے دورہء بحرین سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت ملی۔ پاکستان، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ سلطنتِ بحرین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی روابط بڑھانے کے متمنی ہیں۔
دوران ملاقات بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود سے متعلقہ امور پر بھی زیرِ بحث آئے
ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ نے بحرین کی تعمیر و ترقی میں، یہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے بحرین کی دفاعی و سیکورٹی استعداد کی ترقی میں پاکستان کی معاونت کو سراہا
وزیر خارجہ نے بحرین کے وزیر اعظم، ولی عہد، شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ کو وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

وزیر اعظم بحرین نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی قیادت اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بحرین کے وزیر اعظم، ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کیلئےنیک خواہشاتکا اظہار کیا۔

پچھلا پڑھیں

افغانستان میں تزویراتی گہرائی جیسی اب کوئی پالیسی نہیں، نہ ہی کوئی پسندیدہ ہے، پاکستانی وزیر اعظم

اگلا پڑھیں

پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال، پانچ پاکستانی فلمیں بیجنگ میں نمائش کے لیے پیش

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے