آذربائیجان میں پاکستانی سفیر بلال ہائے نے آذربائیجان کے وزیر انصاف فکرات ممدوف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے برادر ملکوں کی دوستی اور ترقی میں کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان ، آذربائیجان اور ترکیہ تین ایسے برادر ممالک ہیں جو ہر مشکل میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مل کر ترقی کی راہیں طے کررہیں ہیں۔
Tags: آذربائیجان پاکستان
