آٹھویں عالمی حلال سربراہی کانفرنس اور اوآئی سی کی نویں حلال ایکسپو کل سے استنبول میں شروع ہو گی
ایکسپو میں 40 ممالک کے 500 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے ۔ عالمی حلال کانفرنس میں 40 ہزار سے زائد شائقین شرکت کریں گے جس میں بیرون ملک بیوروکریٹس سمیت 9 ہزار سے زائد غیرملکی شائقین حاضر ہونگے
یہ ایکسپو حلال مارکیٹ میں تجارتی تعاون کا سب سے اہم پلیت فارم سمجھا جاتا ہے اور استنبول میں اس ایکسپو کوکروانے کا مقصد ترکیہ کو 7 ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی حلال مارکیٹ کا مرکز بنانا ہے۔
عالمی حلال سمٹ کونسل کے سربراہ یونس اتھیے کا کہنا ہے کہ آنے والے پانچ سالوں میں مارکیٹ 10 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی اور حلال مارکیٹ مستقبل میں عالمی مارکیٹ کی شکل اختیار کر لے گی
او آئی سی اجلاس کا مقصد بڑھتی ہوئی عالمی حلال صنعت کے تمام پہلوؤں کو اکٹھا کر کر ایک پائیدار تجارت کی شکل دینا ہے جس میں خوراک ، کاسمیٹکس، ٹیکسٹائل، فنانس اور سیاحت کے شعبوں کے تمام نمائندوں کو اکٹھا کرنا ہے
اس ایکسپو میں مارکیٹنگ کے دیگر شعبوں لاجسٹکس، پبلشنگ، پیکیجنگ اور تعلیم کے کاروبار سے متعلق لوگ بھی جمع ہونگے
یہ ایکسپو چار روز تک جاری رہے گی
