Turkiya-Logo-top

پاکستان: موبائل ریچارج پر 15 فیصد ٹیکس عائد

حکومت نے موبائل ریچارج پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے اور اب صارفین سے ہر ریچارج پر 15 فیصد اضافی ود ہولڈٹیکس وصول کیا جائےگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 100 روپے کے موبائل ریچارج پر 9روپے3پیسے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے بیلنس ری چارج پراضافی ٹیکس لینے کااعلان کر دیا ہے اور اب 100 روپے کے ری چارج پر86روپے9 پیسے کابیلنس ملےگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی حکومت کواس مدمیں43 ارب روپے سےزائد موصول ہوں گے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف لوگوں نے آپریٹرز کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات بھی شیئر کیے ہیں جن میں صارفین کو ٹیکس میں اضافے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

Read Previous

ترکی میں ملنے والی کافی سے بہتر کافی اور کہیں نہیں

Read Next

پاکستان: ریلوے ٹریک پر دھماکا ،ٹرین پتری سے اتر گئی،5 افراد زخمی

Leave a Reply