عالمی شہرت یافتہ بارسٹا ٹرینر مائیکل ڈی رینوارڈ کا کہنا ہے کہ ترکی میں ملنے والی کافی سے بہتر کافی اور کہیں نہیں ملتی۔
انہوں نے ترک بارسٹوں کے کام کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ وہ جس طرح ترکش کافی کو بناتے اور پیش کرتے ہیں وہ اپنے آپ میں ہی ایک مثال ہے۔
رینوارڈ نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں بہت سی جگہوں پر گئے ہیں ، بشمول جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور امریکہ۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں ترکی سے زیادہ اعلی معیار کی کافی کہیں اور نظر نہیں آئی۔
انکا کہنا تھا کہ کوئی بھی ترکی میں عالمی معیار کی کافی پی سکتا ہے۔
اگر آپ ایک اچھے شیف ہیں اور آپ دنیا کا بہترین ریسٹورانٹ بنانا چاہتے ہیں تو اسکے لیے آپ کے پاس اچھے اجزا ہونے چاہیے، اور اگر آپ بہترین کافی روسٹر بننا چاہتے ہیں تو آپکے پاس بہترین کافی ہونی چاہیے اور ٹولز بھی بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
رینوارڈ نے یہ بھی کہا کہ ترکی میں بہت اعلیٰ معیار کی کافی شاپس ہیں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک میں کافی اور دودھ بھی بہترین ہیں۔
اچھی کافی کے لیے اچھے روسٹرز اور اچھے باریسٹا کی ضرورت ہوتی ہے، اس نے نوٹ کیا، کہ روسٹرز کا کام اچھے کسانوں سے کافی بینز کے معیار کو ویسے ہی محفوظ رکھنا ہے ، اور بیرسٹوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ معیار کو محفوظ رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج، روسٹرز اور باریسٹا کے پاس صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہتر مشینیں ہیں۔
