turky-urdu-logo

ترکی اور پاکستان کا ترک لالہ پر مشترکہ سیریز بنانے کا اعلان

پاکستانی وزیر اعظم کے مواصلاتی دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق ، پاکستان اور ترکی تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریز  کی مشترکہ پروڈکشن پر غور کر رہیں ہیں۔  

وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد   ترکی کے معروف ڈائریکٹر کمال  تیکدن اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی اور پیش کردہ تجویز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

ترک مشہور تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے ہدایت کار کمال تیکدن پانچ روزہ دورے پر پاکستان موجود ہیں۔

بیان کے مطابق ، عمران خان  نے ترک ٹیم کا خیرمقدم کیا اور ارطغرل غازی جیسی شاندار پروڈکشن پر ان کی تعریف بھی کی۔  

دونوں اطراف  کی جانب سے  "ترک لالہ” کے نام سے ایک ڈرامہ سیریز  کی  مشترکہ پروڈکشن پر غور کیا گیا جس میں جنگ بلکان میں برصغیر کے مسلمانوں کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔  

پشتو زبان میں لالہ کا مطلب "بڑا بھائی”  ہے اور  اس سیریز میں 1920 میں ترکی جا کر  سامراجی قوتوں  کے خلاف لڑنے والے برصغیر کے مسلمانوں کے کردار  کو اجاگر کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز ، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی اور ترکی اور پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وں  نے بھی شرکت کی۔

شہریار آفریدی نے کہا ، "یہ ڈرامہ سیریز [ترک لالہ] ہماری نوجوان نسل کو ہمارے ہیروز کے متعلق آگاہی کا کام کرے گا۔ مزید انہوں نے ترک لالہ کے تحریک خلافت کیلئےاہم کردار سے شرکا کو روشناس کرایا اور اُن کی ترکی میں اہمیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

Read Previous

ترک سیٹلائٹ5A آج امریکہ سے خلا میں چھوڑدیا گیا

Read Next

2020 میں ترکی کی سونے کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

Leave a Reply