fbpx
ozIstanbul

پی ٹی وی نے رمضان میں ارطغرل غازی کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا

ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی گزشتہ سال رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر  اردو ڈب ورژن کے ساتھ نشر   کیا جا رہا ہے۔ اس وقت ڈرامہ کا تیسرا سیزن چل رہا ہے۔

چونکہ اب رمضان کا آغاز ہونے والا ہے اور رمضان نشریات کی وجہ سے ڈرامہ کے اوقات تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈرامہ پورے رمضان شام 7 بجھ کو 45 منٹ پر  نشر کیا جائے گا۔

نشریات کمیٹی  کے چئیر مین فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر اکاونٹ  پر رمضان ٹائمنگ کا اعلان کیا۔ ٹویٹ میں فیصل جاوید نے ڈرامے کو اسلامی اقدار  اور  ثقافت کی عمدہ مثال قرار دیا۔ جس کو پاکستان میں ترک سفیر مصطفی یردکل نے بھی ری ٹویٹ کیا ۔

پچھلا پڑھیں

ترکی- پاکستان انٹر پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کے چئیرمین علی شاہین کار حادثے کا شکار

اگلا پڑھیں

یورپ کے اعلیٰ عہدیداروں کی ذاتی چپقلش ترک صدر سے ملاقات میں نشستوں کے تنازعے کا باعث بنی، یورپی میڈیا

One Comment

  • ترکی اردو ایک اچھی کوشش ہے ۔ اسمیں معلومات اور خبریں ہمہ وقت حاضر رہتں ہیں ۔ میں ترکی کو اس لیے پسند نہیں کرتا کہ یہ ایک خوبصورت ملک ہے مگر اس لیے کہ یہ مسلمانوں کے عروج کی کڑی ہے جو کہ خلفاء راشدین کے بعد شروع ہوئی۔ یہ میرے نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان و پیشنگوئی کی فتح ہے۔ ھمارا دل اور جان ایک ساتھ ہیں۔ اللہ پاک کامیاب فرمائے آمین

تبصرہ شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے