ترک تاریخی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی گزشتہ سال رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر اردو ڈب ورژن کے ساتھ نشر کیا جا رہا ہے۔ اس وقت ڈرامہ کا تیسرا سیزن چل رہا ہے۔
چونکہ اب رمضان کا آغاز ہونے والا ہے اور رمضان نشریات کی وجہ سے ڈرامہ کے اوقات تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ اب ڈرامہ پورے رمضان شام 7 بجھ کو 45 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
نشریات کمیٹی کے چئیر مین فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر اکاونٹ پر رمضان ٹائمنگ کا اعلان کیا۔ ٹویٹ میں فیصل جاوید نے ڈرامے کو اسلامی اقدار اور ثقافت کی عمدہ مثال قرار دیا۔ جس کو پاکستان میں ترک سفیر مصطفی یردکل نے بھی ری ٹویٹ کیا ۔


One Comment
ترکی اردو ایک اچھی کوشش ہے ۔ اسمیں معلومات اور خبریں ہمہ وقت حاضر رہتں ہیں ۔ میں ترکی کو اس لیے پسند نہیں کرتا کہ یہ ایک خوبصورت ملک ہے مگر اس لیے کہ یہ مسلمانوں کے عروج کی کڑی ہے جو کہ خلفاء راشدین کے بعد شروع ہوئی۔ یہ میرے نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان و پیشنگوئی کی فتح ہے۔ ھمارا دل اور جان ایک ساتھ ہیں۔ اللہ پاک کامیاب فرمائے آمین