turky-urdu-logo

کشمیر کی آزادی تک پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان اور کشمیریوں کی سوچ اور منزل ایک ہے۔ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اٹھارہ ماہ سے لاک ڈاوْن اور بھارتی فوج کے حصار میں ہیں۔ بھارت میں اتنا حوصلہ نہیں کہ کشمیریوں کو مسجد میں جانے دیں۔ بھارت کو خطرہ ہے کہ جہاں چند لوگ ہوں گے ان کی پالیسیوں کے خلاف بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی سوچ کی نفی ہو گئی کہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں۔ پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ کشمیریوں کے جذبے کو سلام پیش کرنے باہر نکلے ہیں۔ کشمیری تنہا نہیں ہیں بلگہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کوٹلی جا رہے ہیں۔ یہ کشمیریوں اور عالمی برادری کے لئے پیغام ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، ادارے اور تمام مکتبہ فکر مسئلہ کشمیر پر ایک سوچ رکھتے ہیں۔ ہماری منزل اور سوچ ایک ہے۔ کامیابی کشمیریوں کا مقدر ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت سے کہا کہ اگر وہ اپنے موقف میں سچا ہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ کو کشمیر اور سری نگر جانے کی اجازت دے۔

Read Previous

پاک فوج کے سربراہ کا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام

Read Next

ترکی:24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

Leave a Reply