Turkiya-Logo-top

پاکستانی ساختہ جے ایف-17 سی بلاک III طیاروں کی آذربائیجان کی فضائی مشقوں میں شرکت

آذربائیجان کی فضائیہ نے وزیرِ دفاع کی منظوری سے جاری 2026 کے سالانہ تربیتی منصوبے کے تحت فضائی مشقوں کا انعقاد کیا جن میں پاکستانی ساختہ جے ایف-17 سی (بلاک III) جنگی طیاروں سمیت دیگر لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا۔

آذربائیجان کی وزارتِ دفاع کے مطابق مشقوں سے قبل پائلٹس کا طبی معائنہ کیا گیا انہیں جامع حفاظتی بریفنگ دی گئی اور تمام طیاروں کا تفصیلی تکنیکی معائنہ کیا گیا جس کے بعد عملی پروازوں کا آغاز ہوا۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

تربیتی مشقوں میں پاکستانی ساختہ جے ایف-17 سی (بلاک III) کے علاوہ سوخوئی-25 ایم ایل (Su-25ML)، سوخوئی-25 (Su-25) اور ایل-39 (L-39) طیارے بھی شامل تھے۔ پائلٹس نے مختلف آپریشنل اور جنگی تربیتی مشنز انجام دیے، جن میں انفرادی اور فارمیشن پروازیں، مربوط فضائی کارروائیاں، فرضی جنگی مشنز، حکمتِ عملی پر مبنی فضائی چالیں اور مقررہ اہداف کی نشاندہی کے بعد ان پر کارروائی شامل تھی۔

مشقوں کے دوران خصوصی آپریشنل حالات میں فوری فیصلے کرنے اور مختلف موسمی و جنگی ماحول میں مؤثر انداز میں مشنز مکمل کرنے کی صلاحیت پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔

مزید اپڈیٹس کیلئے وٹس ایپ چینل فالو کریں: چینل لنک

وزارت دفاع کے مطابق ان مشقوں کا مقصد فضائی عملے کی جنگی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور آذربائیجان کی فضائیہ کی مجموعی آپریشنل صلاحیت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ یہ مشقیں مسلح افواج کے باقاعدہ تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے جنگی تیاری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھا جا رہا ہے۔

Read Previous

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان،بابر اعظم پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

Read Next

چار سال سنسرشپ کی رکاوٹیں عبور کرنے کے بعد ستلج فلم ریلیز ہوگئی

Leave a Reply