
پاکستان کی وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ترکیہ میں آنے والے حالیہ زلزلوں پر بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر شیری رحمان کاکہناتھا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ترکیہ کے شانہ بشانی کھڑا ہے۔
شیری رحمان نے ترکیہ میں زلزلے کے بعد سفارتخانے میں کھولی گئی تعزیتی کتاب پر دستخط بھی کیے۔