turky-urdu-logo

فرینڈلی بیس بال میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

اسلام آباد میں ہونے والے فرینڈلی بیس بال میچ میں پاکستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں بارہ رنز سے شکست دے دی ، پاکستان کی جانب سے ذاکر، وسیم اور شہزاد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا بیس بال چیمپئن شپ کیلئے اسلام آباد میں ہے ، جمعرات کو بھارت اور پاکستان کے درمیان فرینڈلی میچ کھیلا گیا ، سات اننگز پر مشتمل اس میچ میں پاکستان نے 12-1 سے کامیابی حاصل کی ۔

پاکستان کی جانب سے وسیم اکرم، ذاکر اور شہزاد احمد نے دو ، دو رنز کیے ، اکرام اللہ، محمد حسین، ناصر ملنگی، عبداللہ، محمد یونس اور حسین جونیئر نے ایک ایک رن بنایا ۔

بھارت کی جانب سے واحد رن شہاب الدین نے بنایا ۔

Read Previous

ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی میں ترک آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے ادارے کی اشاعتی نمائش کا انعقاد

Read Next

ترک فرم نیٹو کا ‘اہم’ انٹیلی جنس سافٹ ویئر تیارکرنے کے لیے تیار

Leave a Reply